... loading ...
کراچی: شہر قائد میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یخ بستہ ہواں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔کراچی میں آج صبح ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 جبکہ کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔