وجود

... loading ...

وجود

عمران خان لوگوں سے رسیدیں مانگتے تھے، جب ان سے رسیدیں مانگی گئیں تو بوگَس رسیدیں نکلیں، احسن اقبال

پیر 06 جنوری 2025 عمران خان لوگوں سے رسیدیں مانگتے تھے، جب ان سے رسیدیں مانگی گئیں تو بوگَس رسیدیں نکلیں، احسن اقبال

کراچی:  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اصل رسیدیں دکھا دیں رہا ہو جائیں گے۔

زرائع  کے مطابق کراچی میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی لوگوں سے رسیدیں مانگتے تھے، جب ان سے رسیدیں مانگی گئیں تو بوگَس رسیدیں نکلیں، ملک کا 50ارب کھانے کے بعد آپ کہہ رہے ہیں ڈکار بھی نہیں مارنا۔

انہوں نے کہا کہ کیا کبھی ایسا ہوسکتا ہے کہ آپ کو سستے تحفے ملیں اور گن مین کو مہنگے تحفے ملیں، اپنی رسیدیں مانگنے کی باری کہتے ہیں ہم سے رسیدیں مت مانگیں، یہ انصاف نہیں ”تحریک انصاف “ہے۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ 31دسمبر کو وزیراعظم نے اڑان پاکستان کے نام سے منصوبہ لانچ کیا ہے، ماضی میں 3 اڑانیں کریش ہوتے دیکھ چکے ہیں ، اڑان پاکستان سیاست سے بالاتر ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی منصوبوں کی جانب توجہ دلائی ،سندھ میں وفاقی حکومت کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت کی امداد سے چلنے والے منصوبوں پر کام رکنے نہیں دیں گے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں وفاق اپنا حصہ ڈال رہاہے، زراعت،صنعت،ٹیکنالوجی،تخلیقی صنعت کا فروغ ہماری ترجیح ہے، جدت کی وجہ سے عالمی سطح پر انقلاب آگیا ہے، پاکستان نے خطے کے ممالک کے ساتھ معاشی مقابلہ کرنا ہے، ہمیں اس ملک کو باوقار ملک بنانا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت کے اندر ہلکی پھلکی نوک جھوک چلتی رہتی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملک کی دو بڑی جماعتیں ہیں، دونوں پارٹیوں کے اپنے اپنے نظریات ہیں، دو بڑی جماعتیں جدا حیثیت رکھتی ہیں وہ میچور ہیں، دونوں جماعتیں جہاں ملک کا نقصان دیکھتی ہیں وہاں ایک پیج پر آجاتی
 ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملکی مفاد سے متعلق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا نظریہ ایک ہے، 2022 کے سیلاب کے بعد تباہی سے نکلنے میں سندھ حکومت کی مدد کریں گے، سب کے ساتھ ملکر ہمیں اس ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے،وزیرخزانہ این ایف سی کا اجلاس بلا رہے ہیں، یقینا ًمسائل ہیں اور وہ مسائل ہم ہی حل کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سائبر سپیس سے آپ کسی بھی ملک کی انشورنس کمپنی اور گورننس کے نظام کو ہیک کرسکتے ہیں، پاکستان نے سائبر سپیس میں دیر سے قدم اٹھایا ہے، سائبر بزنس کی حفاظت بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے، ہماری سافٹ ویئر انڈسٹری ترقی کررہی ہے، پاکستان کو اس وقت غیر علانیہ جنگ کا سامنا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آسٹریلیا ترقی یافتہ ملک ہے، وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا رہا ہے، امریکا جیسے ملک کو بھی سائبر اٹیک کا سامنا ہے، ہمیں ملک میں لوگوں کو اپنی کامیابیاں بھی بتانی چاہئیں، سٹاک مارکیٹ 30 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے، مہنگائی 38 فیصد سے گر کر4 فیصد پر آگئی ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے مفاہمت کی سیاست ناگزیر ہے، معیشت کا دارومدار 30 ارب ڈالر ایکسپورٹ کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے، 100ارب تک ایکسپورٹ لے جانے میں 8 یا 15 سال لگیں گے، کسی نے باہر سے آکر نہیں ہمیں خود پاکستان کو ترقی پر لے جانا ہے، اڑان پاکستان کے تحت ہدف کو حاصل کرنے کیلئے صوبوں کو ساتھ لیکر چلیں گے


متعلقہ خبریں


مضامین
مریم نواز کا مصافحہ! وجود هفته 11 جنوری 2025
مریم نواز کا مصافحہ!

ڈونلڈ ٹرمپ کا ارادہ اور گرین لینڈ وجود هفته 11 جنوری 2025
ڈونلڈ ٹرمپ کا ارادہ اور گرین لینڈ

جمہور اور جمہوریت وجود هفته 11 جنوری 2025
جمہور اور جمہوریت

خود کو بدلیں! وجود جمعه 10 جنوری 2025
خود کو بدلیں!

امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی وجود جمعه 10 جنوری 2025
امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر