... loading ...
بھارت میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس کی تیاریاں جاری ہیں، بھارت کی جانب سے 400زائرین کو آنے سے روک دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس مبارک میں شرکت کے لیے مخصوص کوٹے میں سے صرف 100 پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے ویزے جاری کیے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ عرس کے لیے 500پاکستانی زائرین کا کوٹہ مقرر ہے ، جس میں سے صرف 100 پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے ۔ترجمان کے مطابق 100پاکستانی زائرین اتوار کے دن واہگہ بارڈر کے راستے اجمیر شریف روانہ ہوں گے ۔خواجہ خواجگان، خواجہ بزرگ، خواجہ غریب نواز، سلطان الہند، حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے 813 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اجمیر شریف میں باتزک و احتشام جاری ہیں۔ مزار مبارک کو دیوان سید زین العابدین نے غسل دیا، یہ تقریبات9 رجب المرجب تک جاری رہیں گی۔برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی شمع روشن کرنے میں اولیائے کرام اور بزرگان دین نے لافانی کردار ادا کیا اس سلسلہ میں محافظ لاہور حضرت داتا گنج بخش کے بعد حضرت خواجہ غریب نواز (اجمیر شریف)کا نام گرامی لیا جاتا ہے ۔آپ کے دست حق پر نوے لاکھ کفار نے اسلام قبول کیا، حضرت خواجہ غریب نواز، معین الدین چشتی اجمیری سلسلہ چشتیہ کے ماہ تاباں اور حضرت خواجہ عثمان ہارونی کے محبوب خلیفہ ہیں، حضرت خواجہ غریب نواز نے دہلی مہرولی میں محو حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی اور حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی نے حضرت شیخ العالم، شیخ کبیر، اجودھن کے درویش حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کو خلافت عطا کی۔حضرت بابا فرید الدین گنج شکر نے دہلی کے محبوب الہی، حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے سر پر وقار پر خلافت کا تاج پہنایا، یوں سلسلہ چشتیہ کے ان چاروں آفتابوں کی ضیا پوش کرنوں نے ظلمت کدہ ہند میں اسلام کی شمع کو فروزاں کیا۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق 6 اور 7 جنوری کو خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیوں میں...
کراچی پولیس کے سینئر افسر راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی پیک میں تعینات ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سول لائنز ک...
پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات ہورہی ہے تو عمران خان سے ملنے کیوں نہیں دے رہے؟ 26 نومبر کا خون کا حساب دینا ہوگا ہم انصاف لے کر رہیں گے۔یہ بات بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، سلمان اکرم راجا اور شبلی فراز نے دیگر رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔بیرسٹر گوہر نے ک...
ڈیالہ جیل راولپنڈی کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ملاقات کے دن پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا کوئی بھی جیل نہیں پہنچا جب کہ سابق وزیرا عظم عمران خان کمیٹی کی آمد کے حوالے سے جیل انتظامیہ سے بار بار پوچھ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق آج بانی پی ٹی آ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 26نومبر کو جو ہوا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا ہم نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے اب وہ وقت نہیں ہے ہم کسی چیز سے نہیں ڈریں گے۔یہ بات بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔علیم...
پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جنگ مزید شدت اختیار کر گئی، پی پی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردیں۔ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی پی قیادت نے رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دے دی ہے اور ہدایت ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کو مزید انکوائری کا کیس قرار دے دیا اور کہا ہے کہ بلغاری سیٹ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے پر کارروائی بنتی ہی نہیں رولز کے مطابق عمران خان رسید جمع کراچکے تھے، 2023 میں قانون بننے پر دو سال قبل کے کسی عمل پر کارروا...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں 22ہزار پاکستانیوں کے پاس دہری شہریت موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کمیٹی نے کہا ہے کہ ججز اور ارکان اسمبلی دُہری شہریت نہیں رکھتے بیورو کریٹس پر بھی پابندی عائد کی جائے۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی خ...
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونیوالے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تحریری طور پرمطالبات نہ دینے پر مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوئے ،ا سپیکرایازصادق بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریزاں ہیں، مذاکرات کاتیسرا دور کب ہوگا،کچھ معلوم نہیں۔پی ...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے ، اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا، جس دن پارٹی حکومت کی حمایت ختم کردی گی، وفاقی حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے میری ٹا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملے کے بعد کی صورتحال کے باعث دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت ضلع بھر میں جلسے ، جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگئی جب کہ صوبائی حکومت نے شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔مزید براںڈی سی...
آئی جی سندھ نے صوبے میں سرکاری لائن سے تیل چوری کرنے والے ملزمان کا ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں سرکاری لائن سے تیل چرانے پر کارروائی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے ، آئی جی سندھ کی جانب سے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کو ایک خط لکھ دیا گیا ہے ۔خط می...