... loading ...
کراچی: اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے مقدمے میں 2 ملزمان کو 2 بار عمر قید کی سزا سناد ی گئی۔ انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 17 سال پرانے مقدمے میں 2 ملزمان کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے مغوی کو قید کرنے اور چوری پر ملزمان کو 10 سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملزمان نوید حفیظ اور نوازش اکبر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبطی کا حکم بھی جاری کیا۔
کیس کے شریک ملزم زمان، حامد اور فرید مفرور ہیں۔2006میں ملزمان نے کاروباری تنازع پر شیر بہادر کو اغواکرکے5 ماہ قید رکھا تھا۔ شیر بہادر سے تاوان کے لیے 70 لاکھ نقدی اور 90 لاکھ روپے کی جیولری لی گئی تھی۔