... loading ...
اسلام آباد: پی ٹی اے سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ایک ارب37کروڑ روپے کی کٹوتی کیخلاف کیس کا فیصلہ جاری کر دیاگیا۔
زرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست منظور کرلی
عدالت نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو پی ٹی اے کی اضافی ٹیکس واپس کرنے کی درخواست پر 2ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا
عدالت نے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواستگزار کو ایک ماہ میں ادا کرنے کاحکم دیدیا۔