... loading ...
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کاری کے نظام کی نجکاری کی جارہی ہے ، 2025میں بجلی کی خرید و فروخت حکومت کی ذمہ داری نہیں رہے گی۔ اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام (صارفین) اور بجلی کمپنیاں اپنی مرضی سے سستی بجلی کی خرید و فروخت کرکے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اگلے 4 سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے ، پہلے صنعتوں کو ساڑھے 58 روپے کا ملنے والا بجلی کا یونٹ اب 47 روپے 17 پیسے میں فراہم کیا جارہا ہے ، ہم نے اپنی انڈسٹری سے سالانہ 150 ارب کی کراس سبسڈی کا بوجھ کم کیا ہے ۔اویس لغاری نے کہا کہ بدانتظامی اور بے ایمانی کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام ناکارہ ہوگیا تھا، اس میں بہتری لانے کے لیے وزیراعظم نے پاور ڈویڑن کی سفارش پر ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دی ہے ، این ٹی ڈی سی کو تین حصوں میں تقسیم کرکے نئے سال میں ایک عالمی سطح کی کمپنی سامنے آئے گی، اس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے ، جو فروری میں مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسی اثنا میں مارکیٹ آپریٹرز کے آزدانہ نظام کا نہ صرف اعلان کیا، بلکہ کابینہ سے اس کی منظوری کے بعد قوانین بناکر اس کا آغاز کر دیا ہے ۔اویس لغاری نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے بعد عوام کو اس کے ثمرات پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ، پاکستان کے سامنے جوابدہ ہیں، چاہتے ہیں صارف کی دلچسپی برقرار رہے ، بجلی کی ڈسٹری بیوشن کی نجکاری کے بعد یہ کام مزید اہمیت اختیار کر جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی جنرل باجوہ کی تھی۔یہ بات وکیل فیصل چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 6رکنی وکلا...
کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری دھرنے ختم کرانے کے لیے پولیس حرکت میں آگئی اور کارروائی کرتے ہوئے 10میں سے 6مقامات پر دھرنے ختم کرادیے جبکہ نمائش چورنگی میدان جنگ بن گئی جہاں ایک گاڑی، 6موٹر سائیکلیں نذآتش کردی گئیں، پتھرائو کے باعث اہلکارزخمی ہوگیاجبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے ...
وزیراعظم نے معاشی منصوبے اڑان پاکستان کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر انہوںنے کہا ہے کہ آج ایک عظیم دن ہے کہ اس دن اڑان پاکستان کا آغاز کیا گیا۔معاشی منصوبے اڑان پاکستان کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں اعلی سول قیادت نے شرکت کی۔ ان میں وفاقی وزرا، مختلف ادارون کے...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سب مل کر 2025کو پاکستان کے لیے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے۔انہوں نے تمام اہل وطن اور عالمی برادری کو نئے سال کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ آنے والا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہو...
وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں متعارف کرائے گئے چند پرائیویٹ ممبرز بلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ نجی بلوں کا حکومتی قانون ساز پالیسی کے مطابق جائزہ لیا جائے، قانون سازی کی ترجیحات حکومت کی پالیسیوں اور قومی مفاد سے ہم آہنگ ہونی چاہیے۔میڈیا ر...
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان اسٹرٹیجک اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں آئندہ برسوں میں مشترکہ فائدے کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے استفادے کی ضرورت ہے،امریکا بھی پاکستان کا اہم تجارتی شر...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے، میں ہر کیس لڑوں گا، جب کیسز لڑ رہا ہوں تو مجھے ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے، اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے...
کرم امن معاہدے میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے جب کہ عمائدین کو مسودے پر دستخط کرنے پر راضی کرلیا گیا ہے۔حکومتی اراکین اور عمائدین کا ضلع کرم کے معاملے پر امن جرگہ آج منگل کے روز پھر منعقد ہو گا، جس میں امید ہے کہ مسئلے کا حل نکل آئے گا، جرگہ تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکا ہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا، تحریک انصاف رہنماؤں کی جوڈیشل کمیشن بنانے اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر مشاورت ہوئی ہ...
اہلسنت و الجماعت نے بھی کراچی میں آج سے 60 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق علامہ مولانا محمد احمد لدھیانوی اور علامہ اورنگزیب فاروقی کی ہدایت پر لیاقت آباد سپر مارکیٹ، ناظم آباد، حیدری مارکیٹ، سخی حسن، ناگن چورنگی، فور کے چورنگی، سہراب گوٹھ،...
کراچی میں جاری دھرنوں کیلئے کراچی پولیس چیف کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، شہر کے 10سے زائد مقامات پر تاحال دھرنے جاری ہیں۔کراچی کے شہریوں کی پریشانی میں کمی نہیں آ سکی۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی مظاہرین کو دی گئی مغرب تک سڑکیں خالی کرنے کی ڈیڈ لائن بھی ختم...
دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ، صدر آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے۔صدرمملکت کے دستخطوں کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا، قومی اسمبلی نے بھی سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی۔2ر...