... loading ...
گڑھی خدا بخش: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سلیکٹڈ ،نہ فارم 47والی ہے،کٹھ پتلیاں ایٹمی اثاثوں کے سودے کیلئے بھی تیار ہیں۔
شہید بے نظیر کی 17ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو غریب کی لیڈر تھیں، انہوں عالمی سطح پر لیڈر تسلیم کیا گیا، محترمہ نے شہادت تسلیم کی لیکن اپنے نظریے پر سمجھوتا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر کی سیاسی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے، وہ کبھی کسی آمر اور دہشت گرد کے سامنے نہیں جھکیں، ان کی 30 سال کی سیاسی جدوجہد آپ کے سامنے ہے، بے نظیر بھٹو کسانوں ، ہاریوں کی آواز تھیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسی جگہ پر کھڑا ہے جہاں مشکل ہی مشکل ہے، عوام مشکل میں اس لیے ہیں کہ محترمہ کو شہید کیا گیا ، اسلام آباد میں ایسی کٹھ پتلیاں ہیں جنہیں صرف کرسی کا شوق ہے ، یہ کٹھ پتلیاں ایٹمی اثاثوں کا سودا کرنے کیلئے بھی تیار ہیں ، بے نظیر کو اس لیے شہید کیا گیا تاکہ ان کٹھ پتلیوں کو لایا جاسکے۔
بلاول بھٹو زرداری نے نام لیے بغیر (ن)لیگ پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نہ سلیکیڈ نہ فارم 47والی ہے، ہم نیاس وقت فیصلہ کیا ،جومہنگائی میں کمی اوراستحکام لانیوالوں کا ساتھ دیں گے، ہم نیاس وقت معاہدے پردستخط کیے تھے، ایک سیاست دان ان کیبارے میں کہتا تھا جب مشکل میں ہو تو پاں جب نکل جاتے ہوتوگریبان پکڑتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سازی کیدوران کہا آپ حکومت بنائیں، ہم نے معاہدے میں لکھا پی ایس ڈی پی مل کربنائیں گے اور سیلاب متاثرین کی ضروریات کو پورا کریں گے، ہم نے حکومت سازی کے دوران کوئی وزارت نہیں مانگی تھی، آج افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم معاہدے پرعملدرآمد کرانیمیں ناکام رہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں امریکا نیمیزائل پرپابندیاں لگائی ہیں، پوری دنیا کوبتانا چاہتا ہوں جب تک پیپلزپارٹی موجود ہیایٹم بم پرسمجھوتہ نہیں کرنیدیں گے۔