... loading ...
لاہور : چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بنیادوں کو ہلانے کے لیے ہر طرح سے حملے کیے جا رہے ہیں۔
یہاں معاشرے کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، آئی ایم ایف کو 2016ء میں خیرباد کہا گیا مگر اسے دوبارہ مسلط کیا گیا، آئندہ سال کا بجٹ ہم آئی ایم ایف کے بغیر لے کر آئیں گے۔
“جنگ ” کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب بتاتا ہے کہ مایوسی گناہ ہے، کچھ لوگ پاکستان کو شام اور لبنان جیسا ملک بنانا چاہتے ہیں۔
نوازشریف کے جانے کے بعد جتنی جلدی سے ترقی کرنی چاہیے تھی ویسی ترقی نہیں ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر کو حکومت کی طرف سے جو سپورٹ چاہیے ہوگی ہم کریں گے، ہم آئی ٹی انڈسٹری کو 25 بلین ڈالرز تک پہنچانا چاہتے ہیں، آئی ٹی کی اہمیت کے پیش نظر مفت لیپ ٹاپ دیے، فری وائی فائی کا پنجاب میں آغاز کیا۔