... loading ...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن(پی ٹی اے )نے وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی۔
پی ٹی اے کے مطابق کمپنیوں کو ایک سے 3 لاکھ روپے میں کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جائے گا، پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، براوزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار ہوگا۔
پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی ہے، سروسز دینے والی کمپنیوں کو کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جارہا ہے۔
پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلاس لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پرووائیڈرز رجسٹرڈ ہوں گے، وی پی این سروس پرووائیڈرز کو مقامی طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا، اس کے ذریعے سروس پرووائیڈرز کی
مانیٹرنگ اور ریگولیشن کی جاسکے گی۔
رائع کا کہنا ہے کہ وی پی این سروس پرووائیڈرز پاکستان میں ڈیٹا سینٹرز بنانے کے پابند ہوں گے۔پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، براوزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار ہوگا، حکومت لائسنس کی مد میں ایک سے 3 لاکھ روپے وصول کرسکے گی۔
ذرائع کے مطابق وی پی این سروس پرووائیڈرز مقامی ڈیٹا پروٹیکشن قوانین پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، پی ٹی اے سائبر حملوں کو نشاندہی سے ٹریک کرسکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا گیا، پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسو سی ایشن نے رجسٹریشن کی درخواست کی تھی۔