... loading ...
راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی جی ایچ کیو حملے کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کردی، عدالت نے سابق ایم این اے بلال احمد پر ان کے پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی۔
زرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزمان کو تین بجے تک پیش ہونے کا وقت دے دیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی، فواد چودہری اور عمر ایوب کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ بھی محفوظ کیا۔
عدالت آج ہی تینوں درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔
سابق ایم پی اے لطاسب ستی کی جانب سے عمرہ پر جانے کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے کوائف مکمل نہ ہونے پر لطاسب ستی کی درخواست خارج کردی۔