... loading ...
تحریک انصاف نے 9 مئی ملزمان کے ملٹری کورٹ ٹرائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ قراردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ملٹری کورٹ میں سویلین کے ٹرائلز پر یورپی یونین کا ردعمل سامنے آگیا، اگر القادر ٹرسٹ میں بانی چیئرمین کو سزا دی گئی تو یورپی یونین کے ساتھ ہونے والا معاہدہ جی ایس پی خطرے میں پڑجائے گا۔انہوںنے کہا کہ حکومت کے ساتھ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان کی جانب سے پورا منڈیٹ حاصل ہے لہذا کمیٹی اراکین کو بانی چیئرمین سے ملنے دیا جائے ۔سول سیکرٹریٹ کے اطلاعات سیل میں صوبائی وزیر تعلیم مینا خان آفریدی کے ساتھ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کیا جارہا ہے جو نہ صرف آئین پاکستان بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورپین یونین نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، سویلین کا ملٹری ٹرائل بین الاقوامی معاہدہ کے آرٹیکل 14کی خلاف ورزی ہے جو پاکستان کو پابند کرتا ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلے کریں، حکومت مخالفین کو زیر کرنے کے لیے اتنی آگے چلی گئی ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس معاہدے کے لیے کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان نے طویل جدوجہد کے بعد جی ایس ہی پلس معاہدہ کیا، اس معاہدے سے ملکی ایکسپورٹ بڑھی تھی، اب ہم بین الاقوامی دنیا کو موقع دے رہے ہیں کہ جی ایس پی کا اسٹیٹس واپس لیا جائے ۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ابھی القادر ٹرسٹ کا فیصلہ ہونا تھا لیکن معلوم نہیں کیوں فیصلہ مؤخر کیا گیا، بتایا جائے یہ فیصلہ کہاں لکھا جا رہا ہے ، فیصلے لکھنے میں اتنا وقت کیوں لگادیا ہمیں معلوم ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں لیکن اس کے باوجود کیس کو الجھایا جارہا ہے ، یہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ خان کے خلاف آیا تو پھر بین الاقوامی ردعمل آئے گا۔شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ تحریک انصاف کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی نے حکومت سے مذاکرات شروع کردیے ہیں جس میں دو نکات رکھے گئے ہیں ایک عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا 26 نومبر کے سانحہ پر جوڈیشل انکوائری شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے ،یہ کمیٹی عمران خان نے بنائی ہے ، اور کمیٹی کے پاس مذاکرات کا مینڈیٹ ہے ۔شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ لشکر جھنگوی، القاعدہ، ٹی ٹی پی اور تحریک انصاف میں فرق ہے ، اسے دہشت گرد تنظیموں سے نہ جوڑا جائے ، سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے ، چاہے وہ جس جماعت سے بھی ہو، جنرل فیض کا کورٹ مارشل فوج کا اندورونی معاملہ ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
برطانوی حکومت نے پاکستان میں فوجی عدالتوں سے 25شہریوں کو سزاؤں پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے ، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادان...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں بلاجواز ہیں، پاکستان کا جوہری پروگرام سو فیصد دفاعی مقاصد کیلئے ہے، یہ جوہری پروگرام ملک کے 24کروڑ عوام کا پروگرام ہے جس پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت کی جاتی ہے تو ہم صرف اپنا دفاع کریں گے۔ وفاقی کاب...
پاکستان نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کو ملنے والی سزائوں پر بین الاقوامی ردعمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل کا حل جانتا ہے، پاکستان کی سکیورٹی کے فیصلے پاکستانی قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے فوجی عدالتوں ...
سکھر(نامہ نگار)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اسپیس خطرے میں ہے نوجوانوں کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رائٹس کے لیے حکومت کے سامنے مزاحمت کرنی ہوگی۔سکھر آئی بی اے کیمپس میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں فخر کرتا ہوں کہ اس جا...
سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاست میں حصہ لینے والے تمام فوجی افسران کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے ۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ ہمارا سارا وقت اس بات پر گزر جاتا ہے کہ اس کو پکڑو، اس کو پکڑو، مذاکرات والے یہاں ہیں، ملک کا وقت...
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ سے متعلق مختلف امور پر اتفاق رائے ہوگیا جب کہ وفاق میں حکومت کی قیادت کرنے والی پارٹی نے اپنی اتحادی جماعت کو صوبے کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق مرکز میں حکمران اتحاد میں شامل د...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا، دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، مذاکراتی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی ارکان کا پہلا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاس ک...
صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات اور مدارس بل پر بات چیت کی۔وزیراعظم شہباز شریف صدرمملکت سے ملنے پہنچے۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، گ...
امریکا کی طرف سے پاکستانی میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے پر پاکستان کا امریکا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکا کی میزائل پروگرام پر پابندی کو نامناسب اور غیر ضروری قرار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام چھوٹے پیمانے پر...
حکومت نے رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا اور حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے مزید کچھ وزارتیں اور ادارے ختم یا انہیں دیگر محکموں میں ضم کرکے مزید ہزاروں اسامیاں بند کرنے کی سفارشات تیار کر لیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارتیں اور ادارے خت...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔گز...
چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں میں ملوث افراد، اُن کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے آج جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا ج...