... loading ...
مردان:خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بائی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق تخت بھائی کے علاقے یخ کوہی میں جائیداد کے تنازع پر باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوسرا بیٹا، پوتا اور بہو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ یخ کوہی میں ملزم شیر عالم او اس کے بیٹے عبدالرحمٰن نے کھیتوں میں کام کے دوران بیٹے، پوتے اور بہو پر فائرنگ کی۔