... loading ...
اسلام آبادجمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سینیٹر کامران مرتضی نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایوان بالا کے اجلاس کے دوران یونان میں ہونے والے کشتی حادثے اور امریکا کی جانب سے پاکستان کے 4 اداروں پر عائد کردہ پابندیوں کا معاملہ اٹھایا جائے۔
زرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ملک کے ایوان بالا کا اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران صحافیوں نے پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز(پیکا)قانون کے تحت کیسز پر احتجاجا واک آٹ کیا، صحافی برادری نے کہا کہ پیکا قانون کے تحت ہمارے خلاف مقدمات درج کیے جانے کا سلسلہ بند ہوناچاہیے۔
اجلاس کے دوران جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضی نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ یونان میں ہونے والے کشتی حادثے اور امریکا کی جانب سے پاکستان کے 4 اداروں پر عائد کردہ پابندیوں کا معاملہ اٹھایا جائے۔
کامران مرتضی نے کہا کہ ایوان میں ان دونوں معاملات پر گفتگو کی جائے۔کامران مرتضی نے کہا کہ یونان کشتی کے ذمہ داروں کو بددعائیں دینے کا دل کرتا ہے، اس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں معاملات پر وقفہ سوالات کے بعد گفتگو ہوگی، بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔