... loading ...
قاہرہ :بنگلادیش نے پاکستان سے آنے والے سامان کے 100 فیصد فزیکل معائنہ کی شرط ختم کردی۔
ڈھاکا ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی جانچ پڑتال کیلیے قائم خصوصی سیکیورٹی ڈیسک اور پاکستانی ویزا کے درخواست دہندگان کیلیے اضافی کلیئرنس کی شرط بھی ختم کردی۔
شہباز شریف کی بنگلا دیشی چیف ایڈوائزر سے ملاقاتوزیراعظم شہباز شریف اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی ڈی 8 کے سربراہی اجلاس میں ملاقات ہوئی۔
جس میں دونوں رہنماں نے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے تعاون اورحمایت سے پاکستان علاقائی فورم آسیان کا مکمل ڈائیلاگ پارٹنر بنے گا۔