... loading ...
کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوسے جمعرات کو بلاول ہاس میں برطانیہ کی پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے ۔
زرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چیئرمین اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت تجارتی اور سماجی رابطوں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
دریں اثنا پی پی پی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی غوث بخش خان مہر نے بھی بلاول ہائوس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر سندھ کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔