... loading ...
اسلام آ باد:شادی پر بے تحاشا پیسے خرچ کرکے لائم لائٹ میں آنے والے ٹک ٹاکر رجب بٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔
زرائع کے مطابق ٹک ٹاکر کو پنجاب وائلڈ لائف نے پولیس کی مدد سے ان کے پارک ویو گھر سے حراست میں لے لیا ہے۔
ٹک ٹاکر کو اپنی شادی پر شیر کا بچہ گفٹ ملا تھا۔ رجب کو لائسنس کے بغیر غیر قانونی نومولود شیر کا بچہ گفٹ لینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نے ٹک ٹاکر کے گھر پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران رجب بٹ کے پاس سے غیر قانونی گن بھی برآمد ہوئی۔ چونگ پولیس نے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا ہے۔