... loading ...
اسلام آباد: ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا ہے کہ صدر زرداری کا مدارس بل پر دستخط نہ کرنا آئین ،جمہوریت ،پارلیمنٹ ،قوم اور اسلام کی توہین ہے
زرائع کے مطابق جاری بیان میں اسلم غوی نے کہا کہ صدر نے تسلیم کیا چند ٹکوں کے عوض ملکی اور قومی آزادی کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم پوچھ رہی ہے کہ ہماری مساجد اور دینی مدارس کے فیصلے یہودی مالیاتی ادارے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دبائو برداشت نہیں کرسکتے تو انہیں اس عہدے سے باوقار طریقے سے علیحدہ ہوجانا چاہیے ۔
ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کی تاریخ مسخ کی جارہی ہے ،آئینی اور جمہوری طریقوں سے حقوق نہیں ملیں گے تو پھر اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے احتجاجی راستے اختیار کریں گے ۔
اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی کے پاس اپنے موقف پر مضبوط دلائل ہیں ،دلائل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا تو احتجاج کا جمہوری حق استعمال کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایوان صدر کی وعدہ خلافی پر دینی مدارس اور مذہبی طبقے میں اضطراب پایا جاتا ہے ۔