... loading ...
بلوچستان :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ مہمان نواز اور محبت وطن ہیں۔
زرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے جھل مگسی میں سالانہ ڈیزرٹ جیپ ریس ریلی میں شرکت کی اور ریسر گاڑیوں کا معائنہ کیا۔
شاہد آفریدی کی آمد پر شائقین کے بوم بوم آفریدی کے نعرے لگائے اور اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔
شاہد آفریدی نے مختصر گفتگو میں کہا کہ بلوچستان کے دورافتادہ ضلع میں جیپ ریس کا انعقاد خوش آئند ہے، جیپ ریس ریلی میں شرکت پر بہت پیار اور عزت ملی۔