... loading ...
اسلام آباد:حکومت نے وکلاءکے تحفظ کیلئے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں۔
زرائع کے مظابق وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالتیں لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہیں، یہ اقدام ملک کی تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے عمل میں لایا گیا ہے۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کو عدالتی اختیار تفویض کیا جاتا ہے۔