... loading ...
اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ خرم شیر زمان نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن ٹربیونل کا جج تبدیل کرنے سے روکا جائے۔
جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے انتخابی عذرداری کی قانون کے مطابق سماعت کی ہے۔
الیکشن کمیشن من پسند فیصلے کیلئے جسٹس عدنان اقبال چوہدری کو ہٹانا چاہتا ہے۔
این اے 241 میں دھاندلی کے خرم شیر زمان نے انتخابی عذرداری دائر کر رکھی ہے۔
خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کوچیلنج کیا ہے۔