... loading ...
اسلام آباد:نادرا نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کر دیا
زرائع کے مطابق ڈی جی سرگودھا ریجن ذوالفقار احمد کی ایم بی اے کی ڈگری پر دستخط کرنے والے اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکا کے صدر ہی نہیں تھے-
بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجراء کے وقت کچھ اور تھا۔
نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی اور نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ایچ ای سی کی جانب سے مساوی ڈگری کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔