... loading ...
مشہور اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’ٹوائے بوائے’ کے اسٹار جوس ڈی لا ٹورے 37 برس کی عمر میں چل بسے۔
اداکار کی موت کی وجوہات عوام کے سامنے ظاہر نہیں کی گئیں ہیں تاہم جون میں اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
یہ کونسی بیماری تھی اس کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں لیکن علاج شروع کرنے کے بعد وہ سوشل لائف سے دور ہو گئے تھے تاکہ اپنی صحت پر توجہ دے سکیں۔
ان کی اچانک وفات پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ساتھی فنکاروں انہیں یقین نہیں آ رہا کہ خوسے اتنی جلدی دنیا سے رخصت ہو گئے۔