... loading ...
کوہاٹ: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کوہاٹ کرم روڈ کھولنے میں ناکام ہوگئی ہے، امن و امان کیلیے جرگوں کو جلد مکمل کیا جائے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی مختصر دورے پر کوہاٹ پہنچے جہاں انہوں نے ٹیکسٹائل ملز میں 3 میگاواٹ سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کوہاٹ کرم روڈ کھولنے میں ناکام ہو گئی ہے، صوبائی حکومت ضلع کرم میں امن وامان مستحکم کرنے کے لئے جرگوں کے عمل کو جلد مکمل کرے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بے گھر ہونے والوں کے لئے خیمے کمبلوں اور خوراک کا بندبست کیا جا چکا ہے، متاثرین کرم کی ہر ممکن امداد جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کرم کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے جرگوں کی مکمل تفصیلات ضلعی انتظامیہ سے لے رہا ہوں-
-امن امن کی بحالی میں وفاقی حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں