... loading ...
ڈربن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے۔
ڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔
شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے تیسرے بولر بن گئے ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان سے پہلے یہ کارنامہ حارث رؤف اور شاداب خان انجام دے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ، شاہین نے ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، اور ٹی ٹوئنٹی) میں 100 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔
شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 116 اور ون ڈے کرکٹ میں 112 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں-
یہ اعزاز ان کے لیے اور پاکستان کرکٹ کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔