... loading ...
گوجرانوالہ :ایڈیشنل سیشن جج نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم معطل کر دیا۔
زرائع کے مطابق وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ نواز گل نے جاری کئے تھے، عدالت نے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
رانا ثناءاللہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حکم کو ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں چیلنج کیا تھا، سیشن عدالت نے رانا ثناءکی درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری معطل کئے اور مقدمہ کا ریکارڈ 21 دسمبر کو طلب کر لیا۔
رانا ثناءاللہ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا مقدمہ درج ہے، مقدمہ اکتوبر 2020 میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاو¿ن میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں خرم دستگیر سمیت تین ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔