... loading ...
اسلام آباد:پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نکلنے کیلئے امریکہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی-
زرائع کے مطابق امریکہ کی ڈپٹی سفیر نٹالی بیکر نے کہا کہ امریکا اصلاحات کی اس تبدیلی کے ذریعے پاکستان کا ساتھ دے گا اگر پاکستان ترقی اور ترقی کیلئے ان شعبوں میں اپنی صلاحیت کا ادراک کرتا ہے تو اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور دنیا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
پاکستان سنگین معاشی چیلنجز سے باہر نکل رہا ہے تاہم اس کیلئے بظاہر مشکل لیکن انتہائی ضروری معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ان اقتصادی امکانات کو کھولنے میں مدد کرنے کیلئے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔
ڈپٹی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی مشنز جس میں اسلام آباد میں سفارت خانہ، کراچی، لاہور اور پشاور میں ہمارے قونصل خانے شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردانہ حملوں میں بے تحاشہ نقصان اٹھایاتھا۔پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔پاکستانی عوام کے خلاف سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔ د ہشتگرد گروپوں کا پتا لگانے، ان کی روک تھام اور انہیں جواب دینے کی صلاحتیں پیدا کرنے کے مواقع کی نشاندہی کیلئے حکومتی رہنماوں اورسول اداروں سے بات چیت کیلئے پرعزم ہیں۔