... loading ...
اسلام آباد:ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔
زرایع کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اور برطانوی برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دس روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 63 سینٹ کا اضافہ ہوا، عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی 68 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 73 سینٹ اضافہ ہوا، جس کی 71 اعشاریہ 85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے، جس کی وجہ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، قیمتوں میں رد و بدل 15 دسمبر کو کیا جائے گا، اوگرا 15 دسمبر کو پٹرولیم قیمتوں میں تعین کی سمری وفاقی حکومت کو بھیجے گا۔
دوسری طرف ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سالانہ 396ارب روپے کی اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا ہے-
پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ہورہی ہے، دیگر اشیاء میں تمباکو‘ ٹائرز‘ فیبرک‘ وہیکلز‘ چائے‘ آٹو پارٹس‘ بیٹل نٹس اور موبائل فون شامل ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک اجلاس میں ہدایت کی ہے کہ پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف مزید سخت کاروائی کی جائے-
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے اسمگلنگ کےخلاف بڑے کریک ڈاون کی تیاری کرتے ہوئے ملک بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، پٹرولیم سے متعلق قوانین میں ترامیم کی تجاویز دے دی گئی