... loading ...
راولپنڈی:لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کیکی درخواست خارج کردی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس سرفراز ڈوگر نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ابھی ٹرائل ہی شروع نہیں ہوا تو بریت کی درخواست کیسے آگئی؟-
ٹرائل شروع ہونے دیں، گواہان کے بیانات آئیں گے پھر پتہ چلے گا بریت بنتی ہے یا نہیں؟، عدالت نے کہا کہ گواہان کے بیانات کے بعد دوبارہ یہ درخواست دی جاسکتی ہے۔