... loading ...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماوں اور کورکمیٹی کی سول نافرمانی کی تحریک پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں اور دسمبر میں سول نافرمانی تحریک کے بجائے پہلے اس پرپارٹی لائحہ عمل طے کرے گی۔
ذرائع نے بتایاکہ ارکان کا موقف ہے بانی پی ٹی آئی کے سامنے تحریک کی کال چند دن کیلئے مو¿خر کرنے کا کہا جائے، پارٹی قیادت 24 نومبر احتجاج کے نتائج کے بعد دوبارہ ریکور ہونا چاہتی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کال پر پارٹی قیادت دوبارہ مشاورت کرے گی۔