... loading ...
اسلام آ باد:شہبازشریف نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے لبنانی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان سے شام پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کی درخواست کی ہے جس پر لبنانی ہم منصب نے پاکستانیوں کے انخلا میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے کہا ہے کہ شام میں اس وقت چھ سو سے زائد پاکستانی موجود ہیں جن کا انخلا صرف لبنان کے راستے ہی ممکن ہے، کیونکہ شام کے تمام ایئرپورٹ بند ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے کہا کہ لبنان میں بحران کے دوران پاکستان نے سب سے پہلے امداد بھجوائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی درخواست پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لبنانی وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے انخلا میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔