... loading ...
اسلام آ باد: 5 اہم تعیناتیوں کو امتحان سےمستثنیٰ قرار دیدیا گیا ہے ۔
زرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شری نےبیرون ملک5اہم تعیناتیوں کوامتحان سےاستشنیٰ دیا ہے۔
ان تعیناتیوں میں ڈبلیو ٹی او جنیوا میں ایمبیسڈر اور 2 ٹریڈاینڈ انوسٹمنٹ قونصلرز، برسلز میں اکنامک منسٹر، ڈائریکٹر ای سی او تہران کی اسامیاں شامل ہیں۔
ڈبلیوٹی اوجنیوا میں ایمبیسڈرکی تعیناتی کےلیےاسامی مشتہرنہیں کی جائےگی۔ برسلزمیں اکنامک منسٹرکی تعیناتی کےلیے اسامی مشتہرنہیں ہوگی۔
ڈبلیو ٹی اوجنیوامیں2ٹریڈاینڈ انوسٹمنٹ قونصلرزکی اسامیوں کے لیے امتحان نہیں ہوگا۔ ڈائریکٹر ای سی او تہران کی تعیناتی کے لیے بھی اسامی مشتہر نہیں کی جائےگی۔