... loading ...
کراچی: اداکارہ ثروت گیلانی کہا کہ انہوں نے شدید ڈپریشن کی وجہ سے تین بار خودکشی کی کوشش کی تھی۔
زرائع کے مطابق عائشہ عمر کے ساتھ ایک انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی زندگی کے تاریک ترین لمحات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد ڈپریشن سے گزریں اور اپنی زندگی ختم کرنا چاہتی تھی۔
ثروت گیلانی نے کہا کہ میں نے تین بار خودکشی کرنے کی کوشش کی، ڈرائیونگ کرتے وقت سوچتی تھی کہ گاڑی کسی کھمبے سے ٹکرا دوں، ڈپریشن کی وجہ سے اس طرح کے خیالات آتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی تھراپی کروائی جس کے بعد معمول پر آنے کے قابل ہوئی۔
ثروت گیلانی نے کہا کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے مادیت پسند نہ ہونا، ایک دوسرے کو سمجھنا اور حدود کا تعین ضروری ہے۔۔