... loading ...
نئی دہلی :بنگلا دیش نے بھارت سے ملحق سرحد پر ترکیہ کے تیار کردہ بیریکٹر ٹی بی ٹو درون کیا تعینات کیے بھارتی قیادت تو جیسے ہوش ہی کھو بیٹھی ہے۔
زرائع کے مطابق ان ڈرونز کے حوالے سے بنگلا دیش کے خلاف پروپیگنڈا شروع ہوگیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے نے ایک رپورٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ بنگلا دیش نے تو یہ قدم اٹھالیا-
کیا بھارت اس کے لیے تیار ہے یعنی جدید ترین طرز کے ڈرون کا سامنا کرنے کی صلاحیت و سکت اُس میں ہے۔
یہ جدید ترین ڈرون چھوٹے حملوں کے لیے اچھی طرح بروئے کار لائے جاسکتے ہیں۔
بنگلا دیش نے کہا ہے کہ ان ڈرونز کی تعیناتی کا مقصد خفیہ آپریشن ہے نہ نگرانی۔
یہ تو محض اس لیے تعینات کیے گئے ہیں کہ کسی حملے کا منہ توڑ جواب فوری طور پر دیں۔