... loading ...
اسلام آباد:اسلام آباد میں بنگلہ دیشی اعلی سفارت کار کو دھمکی آمیزخط موصول ہوا جس کے بعد وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرکے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بنگلہ دیشی اعلی سفارت کار کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے معاملے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے-
ایف آئی آر کے متن کے مطابق سفارت کار نے بتایا کہ بعض نامعلوم افراد پیچھا کر کے نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔