... loading ...
ممبئی : ماضی کی مشہور اداکارہ ممتا کلکرنی پر منشیات کیس کی ایف آئی آر درج تھی, اب ممبئی کی عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنا پر اسے خارج کردیا ہے۔
بھارت واپسی پر اداکارہ نےکہا ہے کہ میں 2000ء میں اپنے ملک سے باہر گئی تھی-
اب میں اس وقت بہت جذباتی ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ اس کا اظہار کیسے کروں-
میرا جہاز جب بھارت کی حدود میں داخل ہوا تو میں دائیں بائیں دیکھ رہی تھی، اپنے ملک کو 24 سال بعد دیکھا جس کے بعد میری آنکھیں بھر آئیں –
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 25 سال بھارت سے باہر رہی، فلم انڈسٹری میں واپسی میں دلچسپی نہیں ہے۔
اداکارہ نےمزید کہا کہ میں اپنی زندگی سے خوش ہوں، 2000ء میں جب بھارت چھوڑا تو اس وقت میں فلم انڈسٹری کی ٹاپ ایکٹر تھی –