... loading ...
اسلام آباد:پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہر صورت اپنی لڑائی جاری رکھے گا
زرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحق ڈار نے غیر ملکی سفراکو مکمل سیکیورٹی کا یقین دلایا ہے-
بیرون ممالک میں سفرا کی تعیناتی وفاقی حکومت کا اختیار ہے،کہ عافیہ صدیقی کے حوالے سے عدالتی احکامات کے مطابق دفتر خارجہ کردار ادا کرے گا-
مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات کشمیریوں کی زمین، جائیداد ہڑپ کرنے کی مہم کا حصہ ہے-
بھارت اپنے ملک میں بنگلہ دیشی سفیر اور سفارتی مشن کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے-
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی –
دہشت گردی کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحق ڈار نے غیر ملکی سفرا کو پاکستان کی طرف سے مکمل سیکیورٹی کا یقین دلایا ہے-
بیرون ممالک میں سفرا کی تعیناتی وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے وزیراعظم کی جانب سے عافیہ صدیقی کے حوالے سے لکھے گئے کسی خط سے لاعلمی کا اظہار کردیا-
انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے حوالے سے عدالتی احکامات کے مطابق دفتر خارجہ بھی کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطگی پر اظہار تشویش کیا ہے-
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات کشمیریوں کی زمین، جائیداد ہڑپ کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے مطالبہ کیا کہ بھارت اپنے ملک میں بنگلہ دیشی سفیر اور سفارتی مشن کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے-
میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ فارن مشنز کو مکمل سیکیورٹی دی جائے۔