... loading ...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا-
زرائع کے مطابق عارف علوی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی-
عارف علوی کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز عدالت نے 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی تھی-
سیاسی انتقام کی وجہ سے نامعلوم ایف آئی آرز میں گرفتاری کا خدشہ ہے، ہم نے مقدمات کے اندراج سے متعلق حکم امتناع کی درخواست بھی دائر کی ہے-
ہم اس عدالت کے دائرہ اختیار سے نکل جائیں گے۔
ثنا اکرم منہاس نے کہا کہ ہم اس مرحلے پر کوئی حکم امتناع جاری نہیں کر رہے، یہ اپنے آپ کو کچھ دن کیلئے بچا لیں گے-
وکیل نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے-
جسٹس ارباب علی ہکڑو نے کہا کہ ہمارے سامنے ایف آئی آرز نہیں کیسے روک سکتے ہیں؟
عارف علوی کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کیا جائے-
سماعت کے دوران سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ اگر اجازت ہو تو میں کچھ کہوں-