... loading ...
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار اپنی ناکامی اور خفت مٹانے کے لئے گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے-
زرائع کا کہنا ہے کہ یہ سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے-
یہ وہ لوگ ہیں جو جھوٹ پر ریاست کو بدنام کرتے ہیں، یہ آپس کی لڑائی میں دست و گریبان ہیں-
اپنی شرمندگی چھپانے کیلئے یہ لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں-
یہ لاشیں ٹک ٹاک، فیس بک، واٹس ایپ پر ہی ملیں گی، مہنگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے-
ا سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ کی حد عبور کر چکی ہے، مہنگائی کا 4.8 فیصد پر آنا حکومت اور وزیراعظم کی محنت کا نتیجہ ہے۔
اہم سیاسی اور معاشی امور پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مہنگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دن رات محنت اور کوششوں کی بدولت مہنگائی میں کمی واقع ہوئی-
ہم ڈیفالٹ کے دھانے سے اس مقام پر پہنچے ہیں
ایم ڈی آئی ایم ایف نے بھی کہا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اگر اس معاملے کو سنجیدہ نہ لیتے تو ملک کا ڈیفالٹ سے بچنا ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے آئی ایم ایف کو خط لکھا اور ملک کو ڈیفالٹ کرانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ! آج مہنگائی 4.8 فیصد، شرح سود 15 فیصد، ترسیلات زر 8.8 ارب ڈالر، زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر ہو گئے ہیں –
ترقی کا سلسلہ جاری ہے، سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنا اور تمام ریکارڈ توڑ دینا اس بات کی دلیل ہے کہ معیشت کی ترقی ہو گئی ہے-
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے-
تحریک انتشار والے کوئی ایک ثبوت پیش کریں جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کوئی اہلکار فائرنگ کرتا ہوا دکھائی دے۔