... loading ...
لاہور:تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔
زرائع کے مطابق یاسمین راشد نے 26 نومبر کو ڈی چوک واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں سیکیورٹی فورسز نے بنیادی حقوق روند ڈالے، اسلام آباد میں پاکستان کے مستقبل کی نسل کا قتل عام کیا گیا، کئی ماوں کے بچے، کئی بہنوں کے بھائی ان سے چھن گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور ماں اس سانحے پر دل ٹوٹ چکا ہے، اپنی 74 سالہ زندگی میں آج تک کبھی خود کو اتنا بے یارومدد گار نہیں پایا-
پاکستان ہیومن رائٹس کے حوالے سے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ ہم بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے آپکی طرف دیکھ رہے ہیں