... loading ...
کراچی:پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ، بیوٹیشن اور کامیاب کاروباری خاتون نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنے ساتھ پیش آنے والے خوفناک چوری اور حادثے کے واقعات کا ذکر کیا ہے۔
نادیہ حسین نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے خطرناک تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ میں ان کے گھر میں چوری ہوئی جس میں ان کا سب کچھ لٹ گیا۔
نادیہ نے بتایا کہ ‘ہم نے گھر کے تمام کمرے اور دروازے بند کر دیئے تھے لیکن ایک دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا جو ہمارے کمرے کی بالکنی کا تھا۔ چور نے اسی راستے کا فائدہ اٹھایا اور سب کچھ لے اڑا حتی کہ میری پلاسٹک جیولری بھی لے گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کمرے میں کیمرے نہیں تھے، اس لیے چور آرام سے فرار ہو گیا کیونکہ وہ اس وقت امریکہ میں نہیں تھیں ان کے شوہر نے انہیں فون پر اس واقعے کی اطلاع دی-
جس پر وہ بہت حیران ہوئیں۔ نادیہ کا کہنا تھا کہ انہیں شک ہے کہ یہ چور ممکنہ طور پر کوئی جاننے والا تھا۔ انہوں نے ایک اور واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر نے ان کے لیے نئی گاڑی خریدی تھی لیکن
ایک روڑ حادثہ پیش آنے کے بعد ان کے ناتجربہ کار ڈرائیور نے حادثے کے بعد گاڑی سڑک پر چھوڑ دی۔نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ یہ دونوں واقعات ان کے لیے بہت تکلیف دہ تھے جو وہ کبھی نہیں بھول سکیں۔