... loading ...
لاہور :چیمپئینز ٹرافی تنازع حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، ایک روز قبل بھارتی میڈیا نے مذاق اڑاتے ہوئے دعوے کیے تھے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دولت کے آگے ڈھیر ہوگیا اور اس نے ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے وطن واپسی پر دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ پاکستان نے اس معاملے پر کوئی سرنڈر نہیں کیا، اس حوالے سے سامنے آنے والی کہانیاں فضول ہیں، بھارتی بورڈ اپنے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے موقف پر بدستور قائم اور اسے آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔
سابق کرکٹر راشد لطیف نے دعویٰ کیا کہ مسئلے کو حل کرنے کیلیے ایک اور اہم آئی سی سی ایمرجنسی بورڈ میٹنگ 5 دسمبر کو متوقع ہے۔
اگر بھارت اپنی ٹیم نہیں بھیجتا تو وہاں پر شیڈول ٹورنامنٹس کیلیے بھی پاکستانی ٹیم نہیں جائے گی اور ان کیلیے بھی ہائبرڈ ماڈل اپنائے جائیں، اس حوالے سے پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولہ پیش کیا گیا۔