... loading ...
لاہور : وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ کوئی سازش پاکستان کو تباہی کی طرف نہیں لے جا سکتی۔
زرائع کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ والنٹیئرز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں-
آپ خوش حال پاکستان کا ہر اول دستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام، عراق، لیبیا اور مصر کا سب سے پہلے سوشل فیبرک تباہ کیا گیا-
ان کے معاشروں میں بدتمیزی کو فروغ دیا گیا، آج ان ممالک اور ان کے نوجوانوں کا مستقبل نظر نہیں آ رہا۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ وہی کام پاکستان میں کرنے کی کوشش کی گئی-
پاکستان کی اساس پر بار بار حملے ہو رہے ہیں، کوئی سازش پاکستان کو تباہی کی طرف نہیں لے جا سکتی۔