... loading ...
اسلام آباد : وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم پاکستان میں انتشار بدامنی اور تفرقہ بازی کو فروغ دے رہی ہے-
اندرون اور بیرون ملک ایسے عناصر کا متعلقہ قوانین کے تحت احتساب کیا جائے گا-
پرتشدد مظاہرین سے 18 خود کار ہتھیاروں سمیت 39 مہلک ہتھیار برآمد ہوئے-
پکڑے گئے شرپسندوں میں تین درجن سے زائد غیر ملکی اجرتی شامل ہیں –
ڈیوٹی پر متعین تین رینجرز اہلکاروں کو گاڑی چڑھا کر شہید کیا گیا-
پرتشدد مظاہرین نے ایک پولیس اہلکار کو بھی شہید کیا، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر ایک منظم پراپیگنڈہ شروع کیا-
من گھڑت سوشل میڈیا مہم کے دوران پرانے اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ جھوٹے کلپس کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے-
بدقسمتی سے غیر ملکی میڈیا کے بعض عناصر بھی اس پروپیگنڈہ کا شکار ہو گئے-