... loading ...
خیبر پختونخوا : پختونخواکے علاقے خیبر میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہولناک واقعہ خیبر کے بازار ذخہ خیل میں آیا-
جہاں بوسیدہ کمرے کی اچانک چھت گر گئی اور کمرے میں موجود افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے ملبہ ہٹا کر مرنے والے افراد کی لاشیں نکالیں –
جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں-
تمام لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔