... loading ...
لاہور :وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلی ہوں گی –
زرائع کے مطابق چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے پنجاب حکومت کو باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوگیا۔
وزیراعلی پنجاب اگلے ماہ چین کا 8 دن کا خصوصی دورہ کریں گی-
مریم نوازشریف بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ بھی جائیں گی –
وزیراعلی پنجاب کو چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک دورے کی دعوت دی گئی ہے-
سی پی سی کی خصوصی دعوت پر وزیراعلی پنجاب کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی چین جائے گا-
دعوت نامے میں چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن ) میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔
دعوت نامے میں گہرے باہمی مراسم اوردوستی کے فروغ جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔