... loading ...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے سینیر صحافی مطیع اللہ جان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی۔
زرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات خرید و فروخت کیس کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔
مطیع اللہ جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا عمل مکمل کیا گیا۔
مطیع اللہ جان کے وکیل نے استدعا کی کہ ہماری ضمانت کی درخواست بھی سن لیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ نوٹس کردیتے ہیں پراسیکیوشن تیاری کرلے۔