... loading ...
وزیرِ اعظم نے ملک میں آئندہ کسی بھی قسم کے انتشار و فساد کی کوشش کو روکنے کیلئے وفاقی انسداد فسادات ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا۔ جس میں انہوں نے نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں انتشار و فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی اور انکے خلاف موثر کاروائی کیلئے وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کردی۔ وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور سیکورٹی فورسز کے نمائندے بھی اس ٹاسک فورس میں شامل ہونگے۔اعلامیے کے مطابق ٹاسک فورس یہ یقینی بنائے گی کہ 24 نومبر کو انتشار پھیلانے میں ملوث مسلح افراد اور پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔وزیرِ اعظم نے ملک میں آئندہ کسی بھی قسم کے انتشار و فساد کی کوشش کو روکنے کیلئے وفاقی انسداد فسادات (Riots Control) فورس بنانے کا فیصلہ کیا، انسداد فسادات فورس کو بین الاقوامی معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سازو سامان سے لیس کیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی فرانزک لیب کے قیام کی منظوری دے دی گئی جو ایسے واقعات کی تحقیقات و شواہد اکٹھا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنائے گی۔اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی پراسیکیوشن سروس کو مضبوط کرنے اور افرادی قوت بڑھانے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت نہیں، یہ ایک فتنہ اور تخریب کار جتھہ ہے، ان کیخلاف کارروائی کی جائے ۔امن و امان سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف نہیں، تخریب انصاف ہے ، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ، ایف آئی آرز کاٹی جائیں، کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، یقینی بنائیں آئندہ کبھی بھی ایسا نہ ہو۔شہباز شریف نے کہا کہ ان کو پاکستان تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، کیا پاکستان کو ہم نے اس جتھے کے حوالے کرنا ہے ؟ خیبرپختونخوا سے سازشیں ہو رہی ہیں، انہیں معیشت کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، انہیں کوئی پرواہ نہیں کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ہاتھوں جکڑا ہوا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے ہر چیز کو تہہ و بالا کر دیا جائے ، صوبائی حکومت کی پارا چنار کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے ، کرم میں خون ریزی بند کرانے کے بجائے انہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کر دی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ وفاق کے خلاف چوتھی لشکر کشی ہے ، خیبر پختونخوا سے ایک جتھہ مکمل طور پر لیس ہو کر آیا تھا، مظاہرین نے گولیاں چلائیں، ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سی پیک کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری مؤخر ہوئی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی انہوں نے چڑھائی کی، بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران انہوں نے احتجاج کا اعلان کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں جس طرح رسوا کیا گیا اس کو بیان بھی نہیں کیا جاسکتا، جو تماشا لگایا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، اس سے بڑی پاکستان کے ساتھ دشمنی کیا ہو سکتی ہے ؟اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، احد خان چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، مشیر وزیرِاعظم رانا ثنا اللہ خان، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، افواج پاکستان کے دیگر سربراہان بھی شریک تھے۔
پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے دعوے کے بعد ترجمان نے 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان وقاص اکرم شیخ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے احتجاجوں کی تاریخ میں اس قس...
اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے دعوی کیا ہے کہ ان پر آئی جی اسلام آباد اور وفاقی حکومت نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم پر بوگس کیسز بنائے گئے ہیں۔ ہم پر موٹر سائیکل چوری کے کیسز بھی بن...
تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی پرن لیگ،اتحادی پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت میں اختلاف رائے ، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پرپابندی پرمسلم لیگ ن کی سینئرقیادت مخالف، بعض وفاقی وزرا حامی ہے ، ن لیگ کے تین سینئررہنماوں نے قیادت کو پی ٹی آئی پر پابندی نہ لگانے کامشورہ دیا، مختلف رہنماوں کی رائ...
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈی چوک بہت غلط ہوا مگر پی ٹی آئی کو بھی اپنے طرز عمل پر غور کرنا ہوگا۔رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قوم کو درست رخ دے سکیں، جلسے ، احتجاج کو اپنے اور ...
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر لشکر کشی کرنے والے شرپسند ٹولے کے خلاف فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے،استغاثہ کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے،ملک کو معاشی نقصان کے ذمہ دار انتشاری ٹولہ اور اس کے کرتا دھرتا ہیں، انتشاری ٹولے میں شرپسند عناصر کی فوری شناخت کرکے انکو ...
پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی درخواست منظور نہ ہوئی۔پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل حکام سے رابطہ کیا تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بھی بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاق...
تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتون خوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کے الزام میں وزیراعظم، وزیر داخلہ ،آئی جی اسلام آباد کے خل...
اسلام آباد میں احتجاج پر بانی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور ہزاروں کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 8 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر بانی پی ٹی آئی، قیادت اور کارکنان کے خلاف انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ،...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24نومبر کے احتجاج کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ایف سیون کے تاجروں کی تنظیم کے صدر کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جان...
پاکستان میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 1 ارب 9 کروڑ ڈالرز کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری آئی ہے ۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک کی رپورٹ جاری کردی ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں ترسیلات زرمیں سالانہ 23 اعشاریہ 9 فیصد کا ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے ۔ وزارت خز...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اسلام آباد میں لشکر سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا، سیکورٹی اداروں نے بہت اچھی حکمت عملی سے دھرنے کا خاتمہ کیا اور عوام کو سکون میسر ہوا، یہ فسادی اور ترقی کے مستقل دشمن ہیں، آج کے بعد ان کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔وفاقی ...
امریکا کے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس رچرڈ گرینیل اور متعدد ارکان پارلیمنٹ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رچرڈ گرینیل نے بلوم برگ کی ایک رپورٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان کو رہا کرو۔ عمران خان کی رہ...