... loading ...
اسلام آباد : آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں-
ملک میں گزشتہ ہفتے میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ہفتہ وار بنیادوں پر 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
زرائع کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے-
جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد کمی ہوئی-
گھی، کوکنگ آئل، واشنگ سوپ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ایک ہفتے میں چکن 3.78 فیصد، ٹماٹر 2.23 اور دال چنا 1.60 فیصد سستی ہوئی –
دال مسور 1.38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ باسمتی چاول، گڑ، دال ماش اور دال مونگ بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔