... loading ...
کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں بیٹھ کر ہمارے خلاف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے منظم سازش کی جا رہی ہے۔
زرائع کے مطابق گرلز کالج کوئٹہ میں اسکوٹیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر سازش کی جا رہی ہے-
طلبہ نے اس جھوٹے پروپیگنڈے کو روکنا ہے کیونکہ طلبہ سمیت نئی نسل کی مدد کے بغیر یہ مقابلہ ممکن نہیں-
سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج صوبے میں میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں اور آپ آگے بڑھیں گے تو یہاں سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے-
ہم مل کر بلوچستان کو آگے لے کر جائیں گے۔
اسکوٹیاں تقسیم کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں نے جو آپ سے وعدہ کیا تھا وہ ایک ہفتے میں پورا کیا-
یہ سلسلہ یہاں تک نہیں بلکہ خواہش ہے کہ تمام کالجز میں فراہم کریں۔
کالج میں میڈم ناظمہ طاہر بلاک بھی بنایا جا رہا ہے۔