... loading ...
کراچی : کراچی میں آج موسم گرم اور فضائی آلودگی بڑھنے کا امکان ہے –
زرائع کے مطابق صبح میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر رہی، جو اس وقت 3 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت اس وقت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے-
جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
جنوب مشرقی ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، تاہم کم ہواوں کی موجودگی کے باعث فضائی معیار خراب ہو گیا ہے۔